
ہم کتابوں جیسے لوگ ہیں
کچھ ہاتھوں میں سنبھالے جاتے ہیں
کچھ الماریوں میں سجا دیے جاتے ہیں
کچھ ناموں سے پہچانے جاتے ہیں
کچھ عنوانوں سے بھلا دیے جاتے ہیں
ہم کتابوں جیسے لوگ ہیں
ہم کتابوں جیسے لوگ ہیں
کوئی سرورق دیکھ کر چاہنے لگتا ہے
کوئی لفظوں کی خوشبو میں کھو جاتا ہے
کوئی برسوں ہمیں پڑھتا رہتا ہے
اور ہماری سطروں سے
اپنے دکھوں کا مطلب ڈھونڈ لیتا ہے
ہم کتابوں جیسے لوگ ہیں
ہم کتابوں جیسے لوگ ہیں
کوئی بغیر پڑھے تعریف کرتا ہے
کوئی بنا سمجھے تنقید کر دیتا ہے
کوئی ایک صفحہ پڑھ کر رائے قائم کرتا ہے
کوئی پوری عمر پڑھتا ہے
پھر بھی ہمیں مکمل نہیں جان پاتا
ہم کتابوں جیسے لوگ ہیں
کچھ ہاتھوں میں سنبھالے جاتے ہیں
کچھ عنوانوں سے بھلا دیے جاتے ہیں